شعبہ فکرو ثقافت کی جانب سے نائیجیریا میں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت (تیسری روایت) کے احیاء کے لئے مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکرو ثقافت کی جانب سے نائیجیریا میں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت (تیسری روایت) کے احیاء کے لئے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

یہ مجلس عزاء شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک سینٹر فار افریقن سٹڈیزکے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی۔

سینٹر فار افریقن سٹڈیز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا کہ "مرکز کی جانب سے حضرت فاطمہ زہرا سلام‌ اللہ علیہا کی شہادت (تیسری روایت) کی یاد میں نائیجیریا کے شہر نصرا میں مجلس عزاء منعقد کی گئی جس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مجلس عزاء سینٹر فار افریقن سٹڈیز کے مبلغ شیخ محمد الطیب کے زیر سرپرستی منعقد کی گئی تھی اور شیخ عبداللہ رابع اور شیخ ہاشم یوسف نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے نبی اکرم صلى الله علیہ و آلہ وسلم کی وفات کے بعد جگر گوشہ رسول حضرت حضرت فاطمہ زہرا سلام‌ اللہ علیہا کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں اور مظالم پر بات کی۔"

انہوں نے کہا، "مجلس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں مبلغین نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ، مقدس فضائل، علم و حکمت اور فصاحت و بلاغت پر بھی روشنی ڈالی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: