روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضل الشامی نے الکفیل نرسری گروپ کے متعدد اراکین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انھیں اعزاز سے نوازا ہے۔
الکفیل نرسری گروپ کے سربراہ سید محمد حربی نے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضل الشامی نے الکفیل نرسری گروپ کے متعدد اراکین کی نمایاں کارکردگی اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے اعزاز سے نوازا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "یہ اعزاز الکفیل نرسری گروپ کے باقی عملے کے لیے بھی ایک پیغام ہے کہ ایسے لوگ ہیں جو تمام ملازمین کی کارکردگی اور ان کی طرف سے کی جانے والی بہترین کوششوں کا جائزہ لیتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان کی خدمات کوسراہتے ہیں۔ "
الکفیل نرسری کربلا کے شہریوں اور وزیٹرز کے لیے ایک زبردست آؤٹ لیٹ اور ایک پرفضا تفریحی پوائنٹ ہے، جہاں شہریوں اور فیملیز کے لئے بیٹھنے کی جگہیں، ریستوراں، باغات، مختلف جانور، پرندے اور بچوں کے لئے کھیل کے میدان بھی ہیں۔