روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی ایک طبی ٹیم نے دس سالہ بچی کی ٹانگ کی ہڈی سے رسولی کو نکالنے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔
ہسپتال کے آرتھوپیڈک اور ٹرومیٹولوجی کے ماہر ڈاکٹر برير محمد الأسدي نے کہا، "آپریشن پیچیدہ تھا، کیونکہ ٹیومر کی وجہ سے پنڈلی کی ہڈی کی نشوونما صیح طرح سے نہیں ہو رہی تھی۔"
انہوں نے مزید کہا، "ہم ٹیومر کو مکمل طور پر ہٹانے اور ہڈی کے خراب حصے کی جگہ مصنوعی ہڈی لگانے میں کامیاب ہو گئے۔
انہوں نے کہا،" الکفیل ہسپتال میں جدید طبی تکنیکس کی دستیابی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل قابل طبی ماہرین و عملے کی موجودگی میں اس نوعیت کے آپریشن مسلسل کیے جاتے ہیں۔ "