روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس نے خصوصی کتابوں کے ذریعے قرآنی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے (ذلك الكتاب) قرآنی مقابلہ کے آخری مرحلے کے انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
قرآن علمی کمپلیکس کے صدر کے علمی معاون ڈاکٹر لواء العطیہ نے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اپنے ذیلی قرآنی ادارے قرآن علمی کمپلیکس کے ذریعے ایسی قرآنی سرگرمیوں، پروگرام اور تقریبات کا انعقاد کرتا ہے جو ہمارے بچوں میں قرآنی آگہی کو بڑھانے اور قرآنی ثقافت کے فروغ میں اہم کردار کرتی ہیں، اور ان سرگرمیوں میں سے ایک (ذلك الكتاب) قرآنی مقابلہ ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا: "مقابلے کا مقصد ایک ایسی قرآنی نسل تیار کرنا ہے جو علوم قرآن اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات سے آشنا ہو۔ یہ مقابلہ ایک سال سے زائد عرصہ پہلے شروع کیا گیا تھا اور یہ تین مراحل پر مشتمل تھا، اور اب اس مقابلے کے آخری اور فیصلہ کن مرحلے فائنل کوالیفائرز کے لیے انعقاد کی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ "
انہقں نے کہا: "اس مقابلے کا فائنل راؤنڈ العمید یونیورسٹی میں منعقد کیا جائے گا جس کے لئے تیاریاں اور انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔"