روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس نے نجف میں دینی علوم کی طالبات کے لیے احکام تلاوت سے متعلق سيّدة زينب(عليها السلام) کورس کا انعقاد کیا ہے۔
یہ کورس قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف الاشرف کے زیر اہتمام منعقد کئے جانے والے قرآنی وتعلیمی پروگرام کا حصہ ہے۔
انسٹی ٹیوٹ کے قرآنی و حوزوی امور کے یونٹ کے شیخ وسام السبطی نے کہا، "انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے مدرسہ فاطمہ الزہرا (عليها السلام) میں ( احکام تلاوت ) کے موضوع پر ایک کورس کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں نجف گورنریٹ کے متعدد دینی مدارس کی (20) طالبات شرکت کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، "یہ کورس سيّدة زينب(عليها السلام) کے نام سے منعقد کیا جا رہا ہے اور رواں سال منعقد کیا جانے والا سولہواں کورس ہے اور اب تک (331) طالبات ان کورسز سے استفادہ کر چکی ہیں۔"
واضح رہے کہ اس تعلیمی پروگرام میں احکام تلاوت و تجوید، علوم القرآن اور تفسیرسے متعلق کئی کورسز شامل ہیں۔