خیر الجود کمپنی فارماڈرن انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچر ٹیکنالوجی کے مرکز برائے زرعی تحقیق اور تجربات کے قیام کے مقاصد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی خیر الجود کمپنی فارماڈرن انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچر ٹیکنالوجی نے مرکز برائے زرعی تحقیق اور تجربات کے قیام کے مقاصد کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

کمپنی کے کنسلٹنگ انجینئر فلاح الفتلی نے کہا، "کمپنی کے زرعی تحقیق اور تجرباتی اسٹیشن کے قیام کے دو مقاصد ہیں۔ پہلا یہ ہے کہ یہاں تیار کی جانے والی تمام کھادوں پر تجربات کے ذریعے سائنسی تحقیق کرنا، تمام قسم کی کھادوں، ماحول دوست بایو پیسٹیسائیڈز اور دیگر زرعی مصنوعات کی جانچ کرکے ان کی کارکردگی کو ظاہر کرنا اور پھر زرعی شعبے کو فراہم کرنے کے لئے ان مخصوص کھادوں اور زرعی مصنوعات کو مارکیٹ میں لانا ہے کہ جو پودوں کی نشوونما اور پیداوار بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "اسٹیشن کا دوسرا ہدف جدید تکنیکس کو بروئے کار لاتے ہوئے اور رائج مقامی طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے رہنمائی فراہم کرنا، آئیڈیاز اور تجربات کو عملی طور پر لاگو کرنا اور ان طریقوں پر انحصار کرنا ہے تاکہ ان کی کامیابی کے بعد کسانوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔ "

الفاطلی نے جاری رکھا، "کمپنی نے جدید ترین سائنسی طریقوں کو اپناتے ہوئے زرعی تحقیق اور تجربات میں اعلیٰ کامیابی حاصل کی ہے اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہائیڈروپونکس (تیرتی زراعت) کا استعمال کرتے ہوئے چیری ٹماٹر، خس اور بینگن سمیت متعدد فصلوں کو کاشت کیا ہے۔ "

انہوں نے کہا کہ ہائیڈروپونکس مٹی کے بجائے پانی پر مبنی غذائیت کے محلول کا استعمال کرتے ہوئے پودوں کو اگانے کی تکنیک ہے، اور اس میں ایک مجموعی سبسٹریٹ جیسے ورمیکولائٹ، کوکونٹ کوئر، یا پرلائٹ شامل ہو سکتا ہے۔ ہائیڈروپونکس کا سہارا لینے کا مقصد پانی کے ذرائع کا محتاط استعمال کرنا ہے، اس کے علاوہ ایسی زمینیں جو زراعت کے لیے موزوں نہیں ہیں یا یہ نمکیات کی زیادہ مقدار کی وجہ سے کسی بھی فصل کے لیے غیر موزوں ہیں، ہائیڈروپونکس کے استعمال کی وجہ ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: