مابین الحرمین ڈویژن کے نائب سربراہ انجینئر محمد مصطفى الطويل نے کہا کہ " حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کے احیاء کے لئے ہمارے ڈویژن کے عملے نے دونوں مقامات مقدسہ کے جنرل سیکرٹریٹ کی ہدایت پرایک خصوصی عزائی پروگرام ترتیب دیا ہے جس کی ابتداء اس دردناک دن کی مناسبت سے ما بین الحرمین میں حزن وملال اور سوگ کے مظاہر پھیلانے سے کی گئی ہے اور مابین الحرمین ہر طرف بڑے بڑے تعزیتی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جن پر اس المناک دن کی یاد میں عزائی کلمات تحریر ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا، "ان المناک دن کی مناسبت سے مابین الحرمین (57) عزائی بینرزآویزاں کئے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ عزائی مجالس و اجتماعات منعقد کرنے کے لیے ایک سٹیج بھی تیار کیا گیا ہے۔"