حضرت ام البنین کی وفات کے موقع پرروضہ مبارک حضرت ابوالفضل العباس(ع) کے صحن میں مجلس و نوحہ خوانی ۔۔۔۔۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی مناسبت سے مجالس عزاء کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ سالانہ مجالس شعبةُ الخطابة الحسينية کی جانب سے ہر روز نماز مغربین کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر میں منعقد کی جا رہی ہیں۔

مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے حسینی خطیب شیخ عبد الصاحب الطائی نے جناب ام البنین سلام اللہ علیھا کی حیات طیبہ، سیرت اور کردار پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کیسے انہوں نے اپنے بچوں سے بڑھ کر امام حسن و امام حسين(عليهما ‌السلام) کی دیکھ بھال کی اور اپنے بیٹون کی اس طرح پرورش کی کہ انہوں نے کربلا میں اللہ کی رضا اور امام حسین علیہ السلام کی نصرت و حفاظت کے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

اختتام مجلس پر ماتم داری ہوئی جس میں جناب باسم کربلائی نے نوحہ پڑھا جس کا محور جناب ام البنین کی عظمت و منزلت اور صبر و جھاد فی سبیل اللہ اور نصرت امام حسین(ع) اور دین کی حفاظت کرتے ہوئے جناب ام البنین(ع) کے چار بیٹوں کی قربانی کو بیان کرنے تھا۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مقدس صحن میں منعقد ہونے والی یہ مجلس چار دن تک جاری رہے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: