روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کی برسی کے موقع پر سالانہ مجالس عزاء کا انعقاد جاری ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ میں حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کی برسی کے موقع پر سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد جاری ہے۔

یہ مجلس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تشریفات ہال میں منعقد کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے کی منعقد کی جانے والی آج کی مجلس عزاء میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین سید جواد الحسناوی اور سید محمد العشیقر سمیت حرم مقدس کے متعدد خادمین اور زائرین نے شرکت کی۔

تشریفات ہال کے استقبالیہ یونٹ کےسربراہ سید فارس الحسینی نے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےمتولی شرعی سید احمد الصافی کی ہدایت پرحضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کے احیاء کے لئے سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ حسینی خطیب سید مصطفی شبر نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئےجناب ام البنین سلام اللہ علیھا کی سیرت مبارکہ اور اہل بیت(ع) کے نزدیک آپ کے مقام و منزلت کو بیان کیا۔ انہوں نے حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ کے کچھ اہم واقعات کو بھی بیان کیا تاکہ ان سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے زندگی کے اہداف اور مقاصد حاصل کیا جا سکے۔"

مجلس کا اختتام حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کی مصیبتوں اور قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے نوحہ خوانی پر ہوا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی مناسبت سے ایک خصوصی عزائی پروگرام تیار کیا ہے اور روضہ مبارک میں ماتم داری اور مجالس عزاء کا سلسلہ بھی جاری ہے کہ جس میں مومنین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: