الکفیل میوزیم کےعراق کے مقامات مقدسہ اور باقی متعلقہ اداروں کے ساتھ مشترکہ تعاون کی بنیاد پرعلمی و تحقیقی روابط ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل میوزیم کے سربراہ صادق لازم الزیدی نے تصدیق کی کہ الکفیل میوزیم کےعراق کے مقامات مقدسہ اور باقی متعلقہ اداروں کے ساتھ مشترکہ تعاون کی بنیاد پرعلمی و تحقیقی روابط ہیں۔

الزیدی نے خصوصی طور پر نیوز سنٹر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا، "الکفیل میوزیم عراق میں مقامات مقدسہ کے ساتھ ساتھ عجائب گھر کے امور سے متعلق متعدد یونیورسٹیوں اور دیگر اداروں کے ساتھ مشترکہ تعاون کی بنیاد پر کام کر رہا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہم مقام مقدسہ کاظمین کے ساتھ تین اہم کاموں میں تعاون فراہم کر رہے ہیں، جن میں میوزیم کے لئے ایک خصوصی ہال کی تیاری، وہاں موجود تاریخی نوادرات، اشیاء اور مخطوطات کی دیکھ بھال اور بحالی اور اس شعبے میں کام کرنے والے عملے کو تربیت دینا شامل ہے۔ "


انہوں نے جاری رکھا، "ہم مقامات مقدسہ عراق، کوفہ یونیورسٹی اور شہداء فاؤنڈیشن کے عملے کے علاوہ اس شعبے میں کام کرنے والے عملے کے لیے میوزیم سے متعلق ترقیاتی کورسزبھی منعقد کرتے ہیں۔ "

الکفیل میوزیم ڈیپارٹمنٹ مصنفین، محققین اور یونیورسٹی کے طلباء کو میوزیم کے موضوعات پر مقالے اورتاریخی موضوعات پر لکھنے میں مدد اور سہولت فراہم کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: