روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سےشمالی گورنریٹس کے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹس کو تعلیمی رہنمائی فورم میں شرکت کی دعوت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایک وفد نے شمالی گورنریٹس کے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹس کو تعلیمی رہنمائی فورم میں شرکت کے لیےدعوت نامے پیش کئے ہیں۔

وفد کے رکن سید حسین الموسوی نے کہا، "پہلا تعلیمی رہنمائی فورم شعبۂ تعلقات عامہ کے یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں منعقد کیا جا رہا ہے ، جس میں عراقی گورنریٹس کے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹس شرکت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ فورم، جو اگلے سال فروری میں منعقد کیا جائے گا، کا مقصد خیالات اور نظریات کا تبادلہ کرنا، نئی چیزوں کو پیش کرنا، اور متعدد متنوع موضوعات پر بات چیت کرنا ہے کہ جو تعلیمی عمل کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا،" اس فورم کے ضمن میں ڈائریکٹوریٹس کے درمیان کامیاب تجربات کے تبادلے پر بھی متعدد ورکشاپس اور لیکچرز کا اہتمام کیا جائے گا۔"

صلاح الدین ایجوکیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل سید احمد حسن نے کہا، "صلاح الدین ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ وہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایک وفد کا استقبال کر رہا ہے اور ہمیں پہلے تعلیمی رہنمائی فورم میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہم ان کانفرنسوں اور ڈائریکٹوریٹس کے درمیان خیالات اور کامیاب تجربات کی منتقلی کے لیے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور حرم مقدس کے درمیان نتیجہ خیز تعاون سے خوش ہیں اور یہ نتیجہ خیز تعاون ہمارے اسکولوں، ہمارے ڈائریکٹوریٹ اور ہمارے معاشرے کے لئے مثبت ہوگا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: