یہ فیسٹیول پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں الکوثر یونیورسٹی کے تعاون سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک تراث الأنبياء انسٹی ٹیوٹ /اردو برانچ کے زیر اہتمام حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی پر مسرت مناسبت پر (حضرت فاطمہ ہماری رول ماڈل ہیں) کے نعرے کے تحت منعقد کیا گیا ہے اور یہ تین دن تک جاری رہے گا۔
اس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےمتولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضل الشامی، شعبہ مذہبی امور کے سربراہ شیخ صلاح الکربلائی، شعبہ تعلقات عامہ کے نائب سربراہ سید محمد جلوخان، حرم مقدس کے متعدد عہدیداران کے علاوہ اعلی علمی شخصیات اور حوزوی شخصیات نے شرکت کی۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےمتولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضل الشامی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہم ترین اہداف میں سے ایک جن کو حاصل کرنا مقامات مقدسہ، خاص طور پر روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا مقصد ہے وہ ایک مومن عورت کی شناخت کا تحفظ ہے کہ جو اپنے حجاب کے ساتھ اپنی مذہبی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے معاشرے میں ایک فعال کردار ادا کرتی ہے اور دوسرا بنی نوع انسان خصوصا مومنین کی خدمت کرنا ہے۔"
اس فیسٹیول کے ضمن میں مختلف ثقافتی و علمی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جن میں فیسٹیول کی افتتاحی تقریب، شرعی ذمہ داری کی عمر کو پہنچنے والی طالبات کے اعزاز میں تقریب، حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت مبارکہ پر ریسرچ سیشنز، خواتین کی ثقافتی نمائش، بچوں کے لئے خصوصی نمائش اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد شامل ہے۔