روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کی پہلے سالانہ وویمن فیسٹیول کے ضمن میں منعقد کئے جانے والے ریسرچ سیشن میں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کی پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پہلے سالانہ وویمن فیسٹیول میں بھرپور شرکت جاری ہے۔ وفد نے پہلے سالانہ وویمن فیسٹیول کے ضمن میں منعقد کئے جانے والے ریسرچ سیشن میں شرکت کی۔ یہ ریسرچ سیشن سیدہ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ سے متعلق تھا۔

یہ فیسٹیول پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں الکوثر یونیورسٹی کے تعاون سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک تراث الأنبياء انسٹی ٹیوٹ /اردو برانچ کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا ہے اور یہ تین دن تک جاری رہے گا۔

فیسٹیول کے کوآرڈینیٹر شیخ ناصرعباس نے کہا، "پہلے سالانہ وویمن فیسٹیول کے ضمن میں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ پر ایک ریسرچ سیشن کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ یہ ریسرچ سیشن الکوثر یونیورسٹی کے المصطفیٰ ہال میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس ریسرچ سیشن میں شرکت کے لئے ہم نے کچھ عرصہ قبل پاکستان بھر سے خواتین محققین کو دعوت دی تھی کہ وہ لکھیں اور تحقیق میں حصہ لیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اس ریسرچ سیشن کے لئے (20) تحقیقی مقالات موصول ہوئے تھے، جو تمام کے تمام حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی فضیلت اور مقام سے متعلق مختلف موضوعات پر لکھے گئے تھے۔ لیکن فیسٹیول کی علمی کمیٹی کی جانب سے تحقیقی مقالات کا جائزہ لینے کے بعد پانچ تحقیقی مقالات کا انتخاب کیا گیا تھا۔ "

انہوں نے مزید کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے شرکاء کو اعزازی شیلڈز پیش کیں، اور ریسرچ سیشن کی پہلی فاتح کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا علم مبارک پیش کیا گیا۔"

انہوں نے کہا، "سیشن کے اختتام پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور کے سربراہ شیخ صلاح الکربلائی کا سامعین سے خطاب شامل تھا، جس کے دوران انہوں نے حضرت زہرا (ع) کی حیات مبارکہ اور معرفت و مقام کو قرآن کریم کی روشنی میں جاننے کی ضرورت پر زور دیا اور انہوں نےآپ (سلام اللہ علیہا) کی ولادت باسعادت کو اس کی عظمت اور مرتبے کے مطابق منانے کی تاکید کی۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: