الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کی ایک میڈیکل ٹیم نے پوسٹرئیر کرینیل فوسا کی خرابی میں مبتلا ایک نوجوان خاتون کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے پچھلے چیمبر میں خرابی کی وجہ سے یہ خاتون ٹانگوں کے فالج کا شکار تھی۔
ہسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر حسام الانباری نے کہا، "ہم نے ایک نوجوان خاتون کا کامیاب آپریشن کیا ہے، جو ریڑھ کی ہڈی میں ایک سسٹ کی موجودگی کے وجہ سے ٹانگوں کے فالج میں مبتلا تھی، اس کے علاوہ پوسٹرئیر کرینیل فوسا میں خرابی کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی پر شدید دباؤ تھا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بغیر کسی طبی پیچیدگی کے آپریشن کیا اور اس کے ذریعے ہم حرام مغز پر موجود ہائیڈیٹیڈ سسٹ کو ہٹانے کے علاوہ ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ کو بھی ختم کیا۔ آپریشن کے بعد مریضہ اپنی معمول کی زندگی میں واپس آچکی ہے اور کامیابی کا سہرا ہسپتال کے طبی مہارین اور جدید آلات کی دستیابی کوجاتا ہے۔"