روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے مختلف ممالک سے آئے ہوئے نوجوانوں کے وفد کے لیے ایک مذہبی اور ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
شعبہ تعلقات عامہ سے منسلک یونیورسٹی اور سکول ریلیشنز ڈویژن کے سربراہ سید مہر خالد نے کہا، "ہم ہمیشہ عملکی و غیر ملکی نوجوانوں کے وفود کی میزبانی کرتے ہیں،جس کا مقصد نوجوان طبقے سے روابطے میں رہنا ہے، خاص طور پر وہ نوجوان تارکین وطن جو دنیا کے دوسرے ممالک میں رہتے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا، "یہ وفد فن لینڈ، سویڈن، آسٹریلیا، ڈنمارک اور دیگر یورپی ممالک کے نوجوانوں کے ایک گروپ پر مشتمل تھا اور یونیورسٹی اور سکول ریلیشنز ڈویژن نے ان کے لئے ایک مربوط پروگرام کا انعقاد کیا تھا جس میں تعلیمی، اخلاقی، عقائدی اور ثقافتی سرگرمیوں اور ورکشاپس کا انعقاد شامل تھا۔ "
انہوں نے مزید کہا ،"اس پروگرام میں کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ کی زیارت اور روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے الکفیل میوزیم کے علاوہ متعدد خدماتی منصوبوں کا دورہ بھی شامل تھا۔"
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شیخ حارث الدہی نے نوجوانوں کو ثقافتی شناخت اور اس کے تحدظ کے حوالے سے ایک لیکچر بھی دیا۔ اپنے لیکچر کے دوران انہوں نے اس ثقافتی رابطے کو جاری رکھنے اور اسے مضبوط کرنے اور ہمارے عقائد و ثقافتی شناخت کے تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالی."
غیر ملکی نوجوانوں کے وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اسلامی مذہب کے معاملات اور تعلیمات کے بارے میں قریب سے جاننے کا موقع فراہم کرنے اور مقامات مقدسہ کی زیارت کا شرف حاصل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔