روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ نے حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے جشن میلاد کی مناسبت اپنے ثقافتی مقابلے کا آغاز کر دیا ہے۔
اس ثقافتی مقابلے دس فاتحین کے ناموں کا اعلان 2 جنوری 2024 بروز پیر شام سات بجے روضہ مقدس حضرت عباس علیہ السلام کی رسمی ویب سائٹ پر کیا جائے گا۔
ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے فاتحین کو حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے جشن ولادت میں موجود ہونا ضروری ہے، جوبروز منگل (19 جمادی الثانی 1445) بمطابق(3/ 1/ 2024) کے مطابق کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے باب القبلہ کے سامنے منعقد کیا جائے گا۔
اگر کسی وجہ سے اس مقابلے کا فاتح جشن میں شرکت کرنے سے قاصر ہو تووہ نتائج کے اعلان کے بعد زیادہ سے زیادہ (4) دنوں کے روضہ مبارک کے شعبہ مالیاتی امورسے اپنا انعام وصول کر سکتا ہے اور اس کے لئے اپنے ساتھ شناختی دستاویزات کا لانا ضروری ہے۔