روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زرعی منصوبے ملک میں غذائی تحفظ اور زرعی خود کفالت کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہیں

ایگریکلچر ڈائریکٹوریٹ بابل گورنریٹ کے زرعی ماہرین پر مشتمل وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زرعی منصوبوں کو بے حد سراہا ہے۔

وفد کے رکن ڈاکٹر حیدر فلاح العامیدی نے کہا، "ہمارا یہ دورہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زرعی منصوبوں جس میں الساقی فارم بھی شامل ہے، کے بارے میں جاننے اور ان سے استفادہ کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ ہمارے اس وفد میں زرعی ماہرین اور مختلف زرعی مہارتوں کے محقیقن شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، "الساقی فارم ملک میں زرعی شعبے کو سپورٹ کرتا ہے، کیونکہ اس میں مختلف قسم کی نایاب کھجوروں کے ساتھ ساتھ زیتون جیسی دیگر غذائی اجناس بھی شامل ہیں۔"

انہوں نے اپنی بات ​ جاری رکھتے ہوئے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا زرعی شعبے میں دلچسپی رکھنا ملک میں غذائی تحفظ اور زرعی خود کفالت کے حصول کی جانب اہم قدم ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: