العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی کے وفد نے سپریم ایسوسی ایشن آف سائنٹیفک سوسائٹیز کی جانب منعقد کردہ تیسرے اجلاس میں شرکت کی، جس میں مستقبل کے لائحہ عمل اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس اجلاس میں ڈاکٹر ریاض العمیدی اور پروفیسر ضیاء محمد حسن العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی۔
اجلاس میں انجمنوں کے کام سے متعلق متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں کونسل کے نظم و نسق کو چلانے کے لئے جنرل باڈی کے انتخاب کے لئے ووٹنگ، اہداف کا تعین اور ان کے حصول کے لئے منصبہ سازی اور انجمنوں کی جنرل باڈی کے اجلاسوں کو جاری رکھنا شامل ہے۔
اجلاس میں انجمنوں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے ماہرین کے جائزے اور تجزیوں کو سائنسی جرائد میں شائع کریں، تاکہ ان سائنسی اہداف کو نافذ کیا جا سکے جن کے لیے وہ قائم کی گئ ہیں۔
اجلاس میں اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ انجمنیں اپنی سائنسی اور ثقافتی سرگرمیوں کو کس طرح اپنی ویب سائٹس کے ساتھ ساتھ دوسرے سوشل میڈیا کے ذریعے متعارف کروائیں اور کونسل کے میڈیا آفس کو ان سرگرمیوں کو پھیلانے کے لئے کیا حکمت عملی اپنانی چاہیئے۔