روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے سدر فارم میں ہفتہ وار ربيبات الحوراء زينب (عليها السلام) فورم کے تحت ایک فکری و ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
شعبہ خطابت برائے خواتین سیدہ تغرید التمیمی نے کہا، “پروگرام کا آغاز سیدہ فاطمہ عباس نے قرآن کریم کی تلاوت سے کیا، اس کے بعد فیملی کلچر سینٹر کی جانب سے ( نفسیاتی صحت) پر ایک لیکچر پیش کیا، جس میں خوشی کے معنی، اور خوشی کے ساتھ شکر گزاری اور رواداری کے درمیان تعلق پر بات کی گئی۔"
انہوں نے مزید کہا، "پروگرام میں خواتین کی مذہبی رہنمائی ڈویژن نے کی جانب سے بھی ایک رہنمائی سرگرمی شامل تھی جس کے دوران عصر حاضر کے کچھ ثقافتی چیلنجز پر بات کی گئی۔"
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "اس پروگرام میں شعبہ خطابت برائے خواتین کی سیدہ امیرا الموسوی کی جانب سے (خزانے کی تلاش) کے عنوان سے ایک ثقافتی مقابلہ بھی منعقد کیا گیا تھا۔"
شعبہ خطابت برائے خواتین میں کمیونٹی یونٹ کی سربراہ سیدہ صبا حسن نے بتایا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ خطابت برائے خواتین نے کربلا ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ سے منسلک لڑکیوں کے متعدد اسکولوں کی میزبانی کی، جن میں متعہ سیکنڈری اسکول، الشدرات پریپریٹری اسکول، السنبیل انٹرمیڈیٹ اسکول، اور الخیر الکثیر انٹرمیڈیٹ اسکول،شامل ہیں۔
انہوں نے کہا"پروگرام کے پر اختتام پر شرکاء نے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کی سعادت حاصل کی، جس کے بعد شرکاء کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف کی جانب سے ظہرانے کے انتظامات کئے گئے تھے۔
شعبہ خطابت برائے خواتین نے (حاملة الرسالة الزينبية) پراجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر کربلا مقدسہ شہر کے سرکاری اسکولوں کے تدریسی عملے کے لئے ہفتہ وار بنیادوں پر
فکری و ثقافتی فورم منعقد کیا جاتا ہے، جس کا مقصد معاشرے بالخصوص خواتین میں علم و آگہی پھیلانا ہے۔