الکفیل سینٹر فار ڈیجیٹل پرنٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ نے چھٹے سالانہ بین الاقوامی روح النبوۃ فیسٹیول کے لیے پرنٹنگ کا کام مکمل کر لیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل سینٹر فار ڈیجیٹل پرنٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ کے عملے نے چھٹے سالانہ بین الاقوامی روح النبوۃ فیسٹیول کے لیے پرنٹنگ کا کام مکمل کر لیا ہے۔

مرکز کے ڈائریکٹر سید محمد آل تاجر نے کہا، " الکفیل سینٹر فار ڈیجیٹل پرنٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ کے عملے نے چھٹے سالانہ بین الاقوامی روح النبوۃ فیسٹیول کے لیے بینرز، بروشرز، شیلڈز اور دیگر اشیاؑ کی ڈیزائننگ اور پرنٹنگ مکمل کر لی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "مرکز نے اپنی تمام فنی اور نسانی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے یہ ذمہ داری بہترین انداز میں پوری کی ہے۔ یہ پرنٹنگز روضہ مبارک کے فکری و ثقافتی وژن کی ترجمانی کا ذریعہ بنے گی اور اپنے ڈیزائن اور معیار کے باعث چھٹے سالانہ بین الاقوامی روح النبوۃ فیسٹیول کو مزید خوبصورت بنائیں گی۔"

یہ فیسٹیول الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے سیدۃ النساء العالمین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کو منانے کے لئے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اور چھٹا انٹرنیشنل روح النبوۃ کلچرل فیسٹیول (فاطمة الزهراء مجمع النورين النبوة والإمامة) کے نعرے کے تحت (3- 6/ 1/ 2024م) کو منعقد کیا جا رہا ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے اس فیسٹیول کا انعقاد اہل بیت علیہم السلام کی مناسبات کے احیاء میں گہری دلچسبی اور اپنے فکری و ثقافتی وژن کے ذریعے پوری دنیا میں محمدی پیغام پہنچانے کی پالیسی کو ظاہر کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: