روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے الکفیل دینی مدارس برائے خواتین نے اعلان کیا ہے کہ چھٹے بین الاقوامی روح النبوۃ فیسٹیول کے ضمن میں منعقد کی جانے والی قرآنی محفل میں پانچ ممالک کی قاریات شرکت کریں گی۔
الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی سربراہ سیدہ بشریٰ الکنانی نے، "چھٹےضمن میں منعقد کی جانے والی قرآنی محفل میں پانچ ممالک بشمول برطانیہ، مراکش، لبنان اور ایران کی خواتین قاری شرکت کریں گی۔"
انہوں نے مزید کہا، "یہ قرآنی محفل میں متعدد سرگرمیوں پر مشتمل ہو گی، جس میں ایک تھیٹر پرفارمنس بھی شامل ہے جو کہ قرآن پاک کے ایک قصے سے متعلق ہے۔ یہ تھیٹر پرفارمنس روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طالبات کا ایک گروپ پیش کرے گا۔"
انہوں نے وضاحت کی کہ "قرآنی فورم ان باقاعدہ تقریبات میں سے ایک ہے جو الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے روح النبوۃ فیسٹیول کے دوران منعقد کی جاتی ہیں۔"
یہ فیسٹیول الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے سیدۃ النساء العالمین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کو منانے کے لئے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اور چھٹا انٹرنیشنل روح النبوۃ کلچرل فیسٹیول (فاطمة الزهراء مجمع النورين النبوة والإمامة) کے نعرے کے تحت (3- 6/ 1/ 2024م) کو منعقد کیا جا رہا ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے اس فیسٹیول کا انعقاد اہل بیت علیہم السلام کی مناسبات کے احیاء میں گہری دلچسبی اور اپنے فکری و ثقافتی وژن کے ذریعے پوری دنیا میں محمدی پیغام پہنچانے کی پالیسی کو ظاہر کرتا ہے۔