روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کی حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پہلے سالانہ وویمن فیسٹیول میں بھرپور شرکت جاری ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد نے حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے پاکستان میں منعقد ہونے والی بعض تقریبات میں بھی شرکت کی ہے اور کچھ خصوصی دورے بھی کئے ہیں جن میں الکوثر کالج برائے خواتین کا دورہ بھی شامل ہے۔
یہ فیسٹیول (خاتون فاطمہ سلام اللہ علیہا - ہمارا رول ماڈل) یہ فیسٹیول (حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا - ہمارا رول ماڈل) کے نعرت کے تحت پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں الکوثر یونیورسٹی کے تعاون سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک تراث الأنبياء انسٹی ٹیوٹ /اردو برانچ کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا ہے اور یہ تین دن تک جاری رہے گا۔
فیسٹیول کے آرگنائزر شیخ ناصر عباس نجفی نے کہا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے الکوثر کالج برائے خواتین کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران وفد کو کالج کی عمارت، اس کے منصوبوں، مطالعہ کے نظام اور نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔"
انہوں نے مزید کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضل الشامی نے دورے کے دوران طالبات سے خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے ایسے تعلیمی ادارے قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو نسلوں خاص طور پر ہماری جوان بیٹیوں کی تربیت و پرورش میں کردار ادا کرتے ہیں۔"
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "دورے کے اختتام پر وفد نے طالبات کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متبرک تحائف سے نوازا اور کالج کی پرنسپل نے وفد کو اعزازی شیلڈ پیش کی ۔"