بحرینی شاعرہ: چھٹا بین الاقوامی روح النبوۃ فیسٹیول انتہائی قابل ثقافتی اور فکری شخصیات کا اجتماع ہے۔

بحرین کی شاعرہ زہرہ حبیب القلاف نے کہا ہے کہ چھٹا بین الاقوامی روح النبوۃ فیسٹیول انتہائی قابل ثقافتی اور فکری شخصیات کا اجتماع ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار روح النبوۃ فیسٹیول کے شرکاء کے لیے منعقد کردہ ایک تعارفی اجلاس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا، "چھٹے انٹرنیشنل روح النبوۃ کلچرل فیسٹیول میں شرکاء کے لیے منعقد کی جانے والی تعارفی میٹنگ کے دوران ہمیں دنیا کے مختلف ممالک کی ثقافتی اور فکری شخصیات سے ملنے اور ان سے فیض حاصل کرنے کا موقع ملا۔"

انہوں نے مزید کہا، "یہ فیسٹیول اعلیٰ تعلیم یافتہ ثقافتی اور فکری شخصیات کا اجتماع اور علم، دانش اور تجربات کا ایک پلیٹ فارم ہے۔"

القلاف نے پرتپاک استقبال، بہترین خدمات اور انتہائی منظم انتظامات کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام بالخصوص الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کا شکریہ ادا کیا۔

یہ فیسٹیول الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے سیدۃ النساء العالمین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کو منانے کے لئے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اور چھٹا انٹرنیشنل روح النبوۃ کلچرل فیسٹیول (فاطمة الزهراء مجمع النورين النبوة والإمامة) کے نعرے کے تحت (3- 6/ 1/ 2024م) کو منعقد کیا جا رہا ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے اس فیسٹیول کا انعقاد اہل بیت علیہم السلام کی مناسبات کے احیاء میں گہری دلچسبی اور اپنے فکری و ثقافتی وژن کے ذریعے پوری دنیا میں محمدی پیغام پہنچانے کی پالیسی کو ظاہر کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: