وزارت زراعت : روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے زرعی منصوبے اس شعبے کی خدمت و ترقی اور قومی معیشت کو سہارا دینے میں موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔

عراقی وزارت زراعت نے اس بات کی تصدیق کی کہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے زرعی منصوبے ملکی سطح پر آگے بڑھ رہے ہیں اور ملک میں اس شعبے کی خدمت و ترقی اور قومی معیشت کو سہارا دینے میں موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بات وزارت زراعت کے پلاننگ اینڈ فالو اپ ڈپارٹمنٹ کے ایک وفد کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے متعدد منصوبوں کے دورے کے دوران سامنے آئی۔

وزارت زراعت کے اسسٹنٹ چیف ایگریکلچرل انجینئر سید علی غالب سعدی نے کہا کہ "اس دورے میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے العوالي اور الفردوس فارمز سمیت متعدد زرعی منصوبوں کا وزٹ شامل تھا۔ اس دورے کے دوران ہم نے مشاہدہ کیا کہ یہ منصوبے مقامی سطح سے نکل کر ملکی سطح پر آگے بڑھ رہے ہیں اور عراقی شہریوں کی خدمت اور انھیں مناسب قیمت میں غذائی اشیاء فراہم کرنے کے علاوہ زرعی شعبے کی خدمت و ترقی اور قومی معیشت کو سہارا دینے میں موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔

کربلا ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر انجینئر محمد جاسم الطیار نے کہا کہ "روضہ مبارک کے منصوبے کربلا گورنریٹ کے اہم ترین منصوبوں میں سے ہیں، ان منصوبوں میں فردوس فارم بھی شامل ہے، الفردوس زرعی منصوبہ کربلا کے صحرا ئی علاقوں کو قابل کاشت بنانے اور ملک میں زرعی شعبے کو ترقی دینے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے شروع کئے گئے اہم اور اسٹریٹجک زرعی منصوبوں میں سے ایک ہے۔"

انہوں نے مزید کہا ،"اس دورے میں کربلا ایگریکلچر ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے ان پراجیکٹس کے لئے تیار کردہ سرمائی پلان کے بارے میں بھی وفد کی بریفنگ دی گئی۔ وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے زرعی منصوبوں کی تعریف کی اور ان منصوبوں کے مختلف زرعی، ماحولیاتی اور پیداواری پہلوؤں سے واقفیت حاصل کی، کیونکہ یہ منصوبےملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اہم ترین زرعی فصلیں پیدا کرتے ہیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: