بحرینی خاتون صحافی: روحِ نبوت فیسٹیول حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے بارے میں ایک مختلف ثقافت پیش کرتا ہے

بحرینی خاتون صحافی اور میڈیا ایکٹیوسٹ احلام خزاعی نے کہا ہے کہ روحِ نبوت فیسٹیول حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے بارے میں خالصتاً عملی پہلو سے ایک مختلف ثقافت پیش کرتا ہے۔

اس فیسٹیول کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی طرف سے حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے اس نعرے کے تحت کیا گیا ہے: (فاطمة الزهراء -عليها السلام- مجمع النورين النبوّة والإمامة) کہ جس کا مقصد ان کی تعلیمات اور آثار پر روشنی ڈالنا ہے۔

احلام خزاعی نے کہا کہ میں روحِ نبوت فیسٹیول میں اہل بیت(ع) کی ثقافت کو پھیلانے کے حوالے سے ایک شاندار مستقبل کو دیکھ رہی ہوں، کہ جہاں ایک الگ نقطۂ نظر دیکھنے کو ملتا ہے آج ہم کانفرنس میں حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی تاریخ اور میراث کے بارے میں بات کرتی ہوئی ایک مختلف ثقافت دیکھ رہے ہیں کہ جو بتاتی ہے وہ ہماری زندگی میں خالصتاً عملی حوالے سے کیسے نمونۂ عمل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) تمام شعبوں میں تعلیم یافتہ خواتین کے ایک وسیع عملے کے ساتھ کام کر رہا ہے جو ہمیں بتا رہا ہے کہ ہم یہاں ہیں اور ہم عالمی سطح پر تقریبات اور فیسٹیول منعقد کر سکتے ہیں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ جن اہداف کے لیے اس پروگرام کا انعقاد کیا گيا ہے ان کے بارے میں ہم مستقبل میں فیسٹیول کے ضمن میں فلمیں بھی دیکھیں گے تاکہ بتا سکیں کہ اس دنیا میں ہم کون ہیں، اور اسی طرح ہم پر اور ہماری ثقافت پر حملہ آور اس سوفٹ وار کا جواب دے سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: