روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے بابل یونیورسٹی میں تیسرے سالانہ کریم اہل بیت سیمینار کا انعقاد


بروز منگل 9صفر 1436ھ بمطابق 2دسمبر 2014ء کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے نئی نسل کی تعلیم و تربیت کے لیے شروع کیے گئے پروگرام "فتیۃ الکفیل" (الکفیل کے نوجوان) کے تحت کے روضہ مبارک کے یونیورسٹی تعلقات کے شعبہ نے بابل یونیورسٹی میں تیسرے سالانہ کریم اہل بیت سیمینار کا انعقاد کیا کہ جو ہر سال امام حسن مجتبی علیہ السلام کی تاریخ شہادت کے حوالے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے بابل یونیورسٹی میں منعقد کیا جاتا ہے۔
اس سیمینار میں روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) وامام محمد تقی(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفود کے علاوہ بہت سی دینی و سماجی شخصیات، یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلاب کی بڑي تعداد نے شرکت کی۔
سیمینار کا آغاز قاری عمرو العلا الكفائي نے تلاوت قرآن مجید سے کیا اور اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا ترانہ پڑھا گیا اور پھر بابل یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر قحطان الجبوري، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ڈپٹی سیکرٹری بشير محمد جاسم اور چند دیگر مقرریر نے خطاب کیا اور اپنے اپنے الفاظ و انداز میں امام حسن(ع) کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور حالات حاضرہ کے بارے میں گفتگو کی۔
سیمینار کے دوران شعراء کرام نے حضرت امام حسن(ع) کی خدمت میں منظوم نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔
آخر میں اس سیمینار کی کامیابی کے لیے کام کرنے بعض افراد اور اس میں شرکت کرنے والے بعض مہمانوں میں انعامات اور اعزازی سندیں تقسیم کی گئيں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: