چھٹے روحِ نبوت فیسٹیول کی تقریبات کے ضمن میں (مؤمنة في قصر فرعون) کے نام سے ٹیبلو

چھٹے سالانہ بین الاقوامی روحِ نبوت ثقافتی وومنز فیسٹیول میں (فرعون کے محل میں ایک مومنہ) کے عنوان سے ٹیبلو پیش کیا گیا۔

اس فیسٹیول کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی طرف سے حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے اس نعرے کے تحت کیا گیا ہے: (فاطمة الزهراء -عليها السلام- مجمع النورين النبوّة والإمامة) کہ جس کا مقصد ان کی تعلیمات اور آثار پر روشنی ڈالنا ہے، اس فیسٹیول میں (14) سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں۔

مذکورہ بالا شعبہ کی سربراہ محترمہ بشریٰ کنانی نے بتایا ہے کہ چھٹے سالانہ بین الاقوامی روحِ نبوت ثقافتی وومنز فیسٹیول کے ضمن میں ایک قرآنی واقعہ کے بارے میں ٹیبلو پیش کیا گیا جس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طالبات نے اس واقعہ کی منظر کشی کی۔

انھوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ قرآنی سیشن میں تلاوت قرآن مجید کی محفل کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ملکی قارئات کے علاوہ برطانیہ، مراکش، لبنان اور ایران کی قارئات نے تلاوت کا شرف حاصل کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: