چھٹے روح النبوۃ ثقافتی فیسٹیول کے تیسرے دن کی سرگرمیوں کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر اہتمام منعقد کردہ چھٹے روح النبوۃ ثقافتی فیسٹیول کے تیسرے دن کی سرگرمیوں کا آغاز نجف کی الکفیل یونیورسٹی میں ہو چکا ہے۔

یہ فیسٹیول الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے سیدۃ النساء العالمین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کو منانے کے لئے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اور اس سال چھٹا انٹرنیشنل روح النبوۃ کلچرل فیسٹیول (فاطمة الزهراء مجمع النورين النبوة والإمامة) کے نعرے کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔

تیسرے دن کی سرگرمیوں کا آغاز قاریہ حورہ عامر یاسین نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جس کے بعد صبح کے تحقیقی سیشن کا انعقاد کیا گیا، اس سیشن میں چار علمی مقالات پیش کئے جائیں گے۔

صبح کا تحقیقی اجلاس الکفیل یونیورسٹی کے صدر کی معاون برائے علمی امور ڈاکٹر نوال عائد الميالي کی صدارت میں منعقد ہو رہا ہے اور اجلاس کی نظامت مركز إحياء التراث العلمي العربي کی ڈاکٹر ایمان صالح مہدی کر رہی ہیں۔

شام کے تحقیقی سیشن کی صدارت ڈاکٹر کریمہ محمد المدنی کریں گی اور سیشن کی نظامت ڈاکٹر زہرا رؤف الموسوی کریں گی۔ شام کے تحقیقی سیشن کے دوران بھی چار علمی مقالات پیش کئے جائیں گے۔

چھٹے انٹرنیشنل روح النبوۃ کلچرل فیسٹیول کی علمی، فکری و ثقافتی تقریبات میں (14) عرب اور بیرونی ممالک جن میں کویت، سعودی عرب، بحرین، عمان، لبنان، مصر، تیونس، مراکش، ایران، فرانس، انگلینڈ، اٹلی، سپین اور بیلجیم شامل ہیں، کے وفود اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: