قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے حضرت فاطمة الزهراء(عليها السلام) کے جشن میلاد کی مناسبت سے کربلا یونیورسٹی میں ایک قرآنی محفل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے صديقة الكبرى حضرت فاطمة الزهراء(عليها السلام) کے جشن میلاد کی مناسبت سے کربلا یونیورسٹی میں ایک قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا۔

اس قرآنی محفل کا انعقاد نیشنل قرآن پروگرام برائے جامعات کے تحت کیا گیا تھا اور یہ بابرکت محفل قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآنی پروجیکٹس سینٹر کے زیر اہتمام کربلا یونیورسٹی کے کالج آف ایجوکیشن کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔

کربلا یونیورسٹی کے مرکزی ہال میں منعقد کی جانے والی اس پرنور قرآنی محفل میں قرآن علمی کمپلیکس کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مشتاق العلی، ایران میں سیدہ معصومہ یونیورسٹی کی ڈاکٹر مریم بربرا، صدر جامعہ کربلا پروفیسر ڈاکٹر باسم خلیل نايل، ان کے معاونین، یونیورسٹی کے پروفیسرز، ماہرین تعلیم اور انتظامی عملے کے علاوہ طلباء اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز قاری حسنین الجزائری اور قاری حیدر محسن البزونی نے تلاوت قرآن کریم سے کیا، اس کے بعد حسینی خطیب شیخ زمان الحسناوی نے مذہبی رہنمائی پر لیکچر دیا۔ لیکچر میں اسلامی اور قومی تشخص کے تحفظ، اخلاقی اقدار پر توجہ دینے اور دینی و دنیاوی کامیابی و نجات کے لئے صحیح راستے پر چلنے کے ساتھ ساتھ طلباء کو سائنس میں دلچسپی لینےاور تخلیقی توانائیوں کو فروغ دینے سے متعلق اہم گفتگو کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: