یہ فیسٹیول الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے سیدۃ النساء العالمین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کو منانے کے لئے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اور اس سال چھٹا انٹرنیشنل روح النبوۃ کلچرل فیسٹیول (فاطمة الزهراء مجمع النورين النبوة والإمامة) کے نعرے کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس فیسٹیول کے تیسرے دن صبح اور شام میں دو تحقیقی اجلاس منعقد کئے گئے ، جن میں چار چارعلمی و تحقیقی مقالات پیش کئے گئے۔ صبح کا تحقیقی اجلاس الکفیل یونیورسٹی کے صدر کی معاون برائے سائنسی امور ڈاکٹر نوال عائد الميالي کی صدارت میں منعقد ہوا اور اجلاس کی نظامت مركز إحياء التراث العلمي العربي کی ڈاکٹر ایمان صالح مہدی نے کی، جبکہ شام کے سیشن کی صدارت ڈاکٹر کریمہ محمد المدنی اور نظامت ڈاکٹر زہرا رؤف الموسوی نے کی۔
چھٹے انٹرنیشنل روح النبوۃ کلچرل فیسٹیول کی علمی، فکری و ثقافتی تقریبات میں (14) عرب اور بیرونی ممالک جن میں کویت، سعودی عرب، بحرین، عمان، لبنان، مصر، تیونس، مراکش، ایران، فرانس، انگلینڈ، اٹلی، سپین اور بیلجیم شامل ہیں، کے وفود اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔















