روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر اہتمام منعقد کردہ چھٹے روح النبوۃ بین الاقوامی ثقافتی فیسٹیول کے چھوتھے دن کی سرگرمیوں کا آغاز آج صبح العمید ایجوکیشنل کمپلیکس میں ہوا۔
یہ فیسٹیول الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے سیدۃ النساء العالمین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کو منانے کے لئے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اور اس سال چھٹا انٹرنیشنل روح النبوۃ کلچرل فیسٹیول (فاطمة الزهراء مجمع النورين النبوة والإمامة) کے نعرے کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت با سعادت کا احیاء اور ان کی فکر اور فضائل کو متعدد تقریبات کے ذریعے اجاگر کرنا ہے۔
چوتھے دن کی سرگرمیوں کا آغاز قارئ حيدر البزوني نے قرآن مجید کی تلاوت سے کیا، جس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر عباس الددہ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلا کی نمائندگی کرتے ہوئے تقریب سے خطاب کیا۔
روح النبوۃ کلچرل فیسٹیول کے چوتھے دن کی دیگر سرگرمیوں میں دو تحقیقی اجلاس کا انعقاد شامل ہے اور صبح اور شام کے ان سیشنز کے دوران تحقیقی مقالات کے علاوہ دیگر فکری و ثقافتی سرگرمیوں بھی منعقد کی جائیں گی۔
صبح کے اجلاس میں معروف شاعر محمد الیاسری اہلبیت علیہم السلام کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کریں گے اور فیسٹیول کی علمی کمیٹی اور شریک وفود کی دو تقاریر بھی اس اجلاس کا حصہ ہیں۔ پہلے سیشن کا اختتام روضہ مبارک کے متولی شرعی کے دفتر سے منسلک وویمن افیئرز ڈویژن کی سرگرمیوں پر مبنی ایک ڈاکیومنٹری فلم پیش کرنے اور تقسیم انعامات اور اسناد سے ہو گا۔
جبکہ شام کا سیشن مركز الصديقة الطاهرة (عليها السلام) میں منعقد ہوگا اور اس سیشن میں بھی میں متعدد سرگرمیاں شامل ہیں، جن میں (كوني بطلة القصّة) کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد، تلاوت قرآن کریم اور (الصديقة والقرآن) کے عنوان سے ایک ڈائیلاگ سیشن شامل ہیں۔
گزشتہ چند دنوں کے دوران چھٹے انٹرنیشنل روح النبوۃ کلچرل فیسٹیول کی بہت سی تقریبات اور سرگرمیاں منعقد کی گئی ہیں، جن میں شہداء کی قربانیوں کے بارے میں ایک مختصر فلم کی نمائش، شہداء کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرنا، فکری، ثقافتی اور شعری نشستوں کا انعقاد، قرآنی فورمز اور تحقیقی سیشنز شامل ہیں۔ روح النبوۃ کلچرل فیسٹیول میں (14) عرب اور بیرونی ممالک ( کویت، سعودی عرب، بحرین، عمان، لبنان، مصر، تیونس، مراکش، ایران، فرانس، انگلینڈ، اٹلی، سپین اور بیلجیم شامل ہیں)، کے وفود اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔