عراقی فوج ہر حوالے سے زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں سر گرم عمل ہے۔ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کربلا کی طرف پیدل آنے والے زائرین کی حفاظت اور امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے ساتھ ساتھ عراقی فوج زائرین کی خدمت کے لئے دوسرے اور بھی کاموں میں سرگرم عمل ہے۔
کئی جگہ پر عراقی فوجیوں نے خدماتی کیمپس لگائے ہوئے ہیں جہاں وہ زائرین کے لیے کھانے، پینے، آرام اور دیگر ضروری امور مہیا کر رہے ہیں۔
الکفیل نیٹ ورک کے فوٹوگرافروں نے زائرین کی خدمت میں مصروف فوجیوں کی بہت سی تصاویر ہمیں ارسال کی ہیں جن میں سے چند کو آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں: