حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی پیروکار............


''حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی پیروکار'' ایسا لقب ہے کہ جو ان مومنہ خواتین پر صادق آتا ہے جو اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سینکڑوں میل کا سفر پیدل طے کر کے کربلا آ رہی ہیں اور اپنے حجاب، بلند ارادہ، اپنی عفت و طہارت اور امام حسین(ع) کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے کربلا کے اس عظیم سفر کی بدولت حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی سنت پر عمل کر رہی ہیں۔ اپنے پردہ اور واجبات کی پابند رہتے ہوئے سینکڑوں میل کا سفر پیدل طے کر کے آنے والی یہ خواتین اسلامی نظریات کا زندہ نمونہ ہیں۔
پیدل کربلا آنے والی خواتین کی مذہبی رہنمائی اور ان کو پردہ کے واجبات وغیرہ سے آگآہ کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے راستہ میں بہت سے ایسے مراکز بنائے ہیں جہاں خواتین کا عملہ زائرہ عورتوں کے شرعی سوالات کے جوابات دینے کے مامور کی گئی ہیں۔
ہر مسلمان عورت کا اسلام اس کے پردے و حجاب کی بدولت ہی مکمل ہوتا ہے اور بے پردہ خاتون کا اسلام اور ایمان ہمیشہ ناقص ہی رہتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: