روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک ہیریٹیج ریوائیول اتھارٹی کی جانب سے علمی تحقیق کے تحریر کرنے کے طریقہ کار اور ادلہ و مبانی سے متعلق ایک کورس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
یہ کورس (امام الصادق علیہ السلام) کے نام سے ہیریٹیج ریوائیول اتھارٹی سے منسلک الصادقین سینٹر فار ریسرچ اینڈ اسٹڈیز کے زیر اہتمام نجف اشرف کے المرتضیٰ کلچرل کمپلیکس کے شیخ الانصاری ہال میں شیخ علی الغزي کی نگرانی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
الصادقین سینٹر فار ریسرچ اینڈ اسٹڈیزکے میڈیا انچارج شیخ حمد الشمری نے کہا، "یہ کورس محققین کی مدد کرنے، انہیں علمی تحقیق میں اہم اصول اور قواعد وضوابط سے آگاہ کرنے اور ان کے تحقیقی کام کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس کورس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: پہلا علمی تحقیق کے تحریر کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں ہے اور دوسرا مبانی و ادلہ سے متعلق ہے۔
انہوں نے مزید کہا، "یہ کورس علمی شخصیات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں و مدارس کے طلباء کے لئے ہے کہ جو علمی تحقیق لکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ یہ کورس انہیں ٹھوس تحقیق لکھنے کے لیے جدید سائنسی طریقہ کار فراہم کرے گا۔"
انہوں نے بتایا، " کورس کے لیے مختص وقت تین ہفتے ہے، سائنسی تحقیق کیسے لکھی جائے کے پہلے حصے کے لیے دو ہفتے اور دوسرے حصے کے لیے ایک ہفتہ ہے۔ "