روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے جشن میلاد حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے جشن میلاد کی مناسبت سے کربلا کے شہریوں اور فیملیز کی شرکت کے ساتھ سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

خوشی اور مسرت بھرے ماحول میں یہ جشن روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الکفیل نرسری میں منعقد کیا گیا اور اس میں معروف شعراء کرار علی اور محمد الیاسری نے اہلیبت علیہم السلام کے حضور اس پرمسرت اور مبارک دن کے حوالے سے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس جشن میں ملک کے معروف ْمذہبی شخصیات ملا یاسر الکربلائی، ملا علاء الکربلائی اور ملا علی العنبر نے بھی شرکت کی، جبکہ معروف شاعر جناب زین العابدین السعدی نے تقریب کی میزبانی کا شرف حاصل کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: