مقام رد الشمس امام علی علیہ السلام کی انتظامیہ نے العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی کو اعزازی شیلڈ سے نوازا ہے

بابل میں مقام رد الشمس امام علی علیہ السلام کی انتظامیہ نے تیسری بین الاقوامی علمی کانفرنس کے انعقاد میں تعاون کرنے پر العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی کو اعزازی شیلڈ سے نوازا ہے۔

یہ اعزاز انجمن کے اہم کردار، اس کی فکری اور ثقافتی خدمات اور تیسری بین الاقوامی علمی کانفرنس کے انعقاد میں اس کے تعاون کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ تیسری بین الاقوامی علمی کانفرنس مقام رد الشمس امام علی علیہ السلام کے زیر اہتمام حضرت فاطمہ زہراء علیہا السلام کے جشن میلاد کی مناسبت پر (فاطمة الزهراء -عليها السلام- مشكاةُ الأنوار ومستودعُ الأسرار) کے نعرے کے تحت منعقد کی گئی تھی۔

العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر ریاض طارق کاظم العمیدی ​​نے کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے اس اعزاز اور حوصلہ افزائی پر قام رد الشمس امام علی علیہ السلام کا شکریہ ادا کیا۔

یہ اعزاز العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی کی طرف سے علمی اور عوامی کمیونٹیز میں علم، آگہی اور فکر کو فروغ دینے کے لئے کی جانے والی کوششوں اور فراہم کردہ خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے دیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: