روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکر و ثقافت نے سال 2023 کے دوران حقیقبۃ المومن ایپ کی جانب سے فراہم کردہ اہم خدمات کے اعداد و شمار پیش کئے ہیں۔
ان اعداد و شمار میں ڈاؤن لوڈز کی تعداد اور ایپلی کیشن کی طرف سے فراہم کی جانے والی اہم خدمات کے استعمال کی تعداد شامل ہے۔ سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سروس تسبیح ہے جیسے (8,596,393,147) مرتبہ استعمال کیا گیا جبکہ دعاؤں اور زیارات سے متلعق صفحے کو (436,113,112) مرتبہ کھولا گیا۔
قرآنی خدمات کے اعداد وشمار تلاوت (428,350,995) اور قرات (279,885,900) ، جس سے ایپلی کیشن کے ذریعے قرآنی خدمات کی کل تعداد (708,236,895) ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار میں رکعات (فرض نماز) کی گنتی کی خدمت بھی شامل ہے اس سروس سے (47,414,466) صارفین نے استفادہ کیا اور استخارہ سروس کو(29,919,257) مرتبہ استعمال کیا گیا۔
ایپلی کیشن کو سال 2023 کے دوران (12,395,234) مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا، جس سے کل ڈاؤن لوڈز کی تعداد (93,514,225) تک پہنچ گئی ہے۔
پچھلے سال کے دوران ایپلی کیشن کے ذریعہ شروع کی گئی سب سے نمایاں خدمات میں رمضان کے بابرکت مہینے کے لئے خدمات شامل ہیں، جس میں (امساکیہ - اعمال شهر رمضان المبارك - ختمة شهر رمضان المبارك ) شامل ہیں۔ زائرین سے متعلقہ خدمات میں میں واکنگ میٹر - وزیٹر گائیڈ - گمشدہ لوگوں کی رہنمائی کے لیے سروسز شامل ہیں۔ ایپلی کیشن نے حجاج کرام کے لئے بھی خدمات شروع کیں، جس میں احکام حج اورمناسک حج کے لیے حج پورٹل شامل ہے