شعبہ الحرم الشريف روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں آنے والے زائرین کرام کو اعلیٰ ترین خدمات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ الحرم الشريف کے سید عقیل الطائف نے کہا ہے کہ شعبہ الحرم الشريف روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں آنے والے زائرین کرام کو اعلیٰ ترین خدمات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہمارا عملہ دن بھر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں آنے والے زائرین کرام کو متنوع خدمات فراہم کرتا ہے۔ زائرین کو صاف اور پرسکون ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اس لئے ہمارا عملہ روضہ مبارک کی صفائی کا کام بھی انجام دیتا ہے، جس میں دیواروں، فانوس اور شیشوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ حرم کے تمام دروازوں اور ضریح مبارک کی صفائی اور دیکھ بھال شامل ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارا شعبہ بزرگوں اور خصوصی ضروریات کے حامل افراد کو روضہ مبارک میں داخل کرنے اور مراسم زیارت کی ادائیگی میں بھی ان کی مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک کو معطر کرنا اور جراثیم کشی کے لئے سپرے کرنا بھی ہمارے کاموں میں شامل ہے۔
زائرین کی نقل و حرکت کو منظم رکھنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں ہماراعملہ زائرین کے روضہ مبارک میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کے لئے خصوصی اقدامات کرتا ہے تاکہ ان کی آمدورفت کو آسان اور ہموار بنایا جا سکے۔ نیز حرم مقدس کے اندر نماز کے لیے جگہوں کی تیاری اور مزار مقدس کے تہہ خانے کو زائرین کے لیے خالی کرنا بھی ڈویژن کے عملے کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ ہمارے عملے کو سونپے گئے دیگر کاموں میں سے قرآن اور دعاؤں کی کتابوں کو ترتیب دینا اور زائرین کرام کو نماز اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے زیارت کی کتابیں اور سجدے گاہ بھی فراہم کرنا ہے۔ ""

انہوں نے مزید کہا کہ "ڈویژن کا عملہ زائرین کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہوتا ہے، اور وہ اپنے تمام وسائل اور توانائیوں کے ساتھ زائرین کے لئے مراسم زیارت کی ادائیگی کو آسان بنانے کی کوشش کرتا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: