روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی کے ہفتہ وار مرکزی پروگرام میں حرم مطہر سے منسلک 2700 سے زائد منتسبین شرکت کر چکے ہیں۔
شعبہ پائیدار ترقی کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسن جابر نے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک سٹاف کے لیے منعقد کئے جانے والے ہفتہ وار مرکزی پروگرام نے سال (2023) کے دوران بھرپور کامیابی اور شاندار نتائج حاصل کئے ہیں۔ شعبہ پائیدار ترقی کی جانب سے یہ ہفتہ وار مرکزی پروگرام روضہ مقدس کے دیگر شعبموں کے تعاون سے منعقد کیا جاتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "سال 2023 میں، پروگرام نے (320) سے زیادہ تربیتی ورکشاپس، مذہبی اور ثقافتی لیکچرز منعقد کیے، اس کے علاوہ پروگرام کی سرگرمیوں کے ضمن میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے (678) افراد کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس سال روضہ مبارک کے مختلف شعبہ جات سے وابستہ (2,781) افراد نے ہفتہ وار مرکزی پروگرام میں شرکت کی ہے۔"
انہوں نے کہا، "ہمیں امید ہے کہ سال (2024) زیادہ کامیابیاں لائے گا۔ مرکزی پروگرام کا ہدف اراکین کے درمیان رابطے کو برقرار رکھنا اور انہیں کام اور دفاتر کے ماحول سے باہر نکالتے ہوئے روضہ مبارک کے علمی، صنعتی، زرعی، تعلیمی اور خدماتی منصوبوں سے آگاہ کرنا اور ان کے فکری، عقائدی اور ثقافتی خزانوں میں اضافہ کرنا ہے تاکہ وہ اس مقام مقدس سے وابستگی کا خیال اور اعلی اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔"






























