روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سدرن گرین بیلٹ ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی کہ عمرو بن الحمق نخلستان میں (60) ہزار سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے اور جن میں سے 85٪ پودے لگائے جا چکے ہیں۔
سدرن گرین بیلٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سید ناصر حسین متعب نے کہا کہ "سدرن گرین بیلٹ پراجیکٹ میں عمرو ابن الحماک نخلستان میں (60) ہزار سے زیادہ پودوں کی شجرکاری کی جائے گی اور اس کے علاوہ یہاں موجود نرسری میں پھولوں اور گلابوں کے مزید پودے لگائے جائیں گے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "نخلستان میں شجرکاری کا 85٪ کام ممل کیا جا چکا ہے اور یہاں سدا بہار پودوں اور سایہ دار درختوں کی مختلف اور نایاب اقسام لگائی گئی ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "نخلستان روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے مضیف کو ضرورت کے مطابق سبزیاں بھی فراہم کرے گا، جبکہ پیداوار کا اضافی حصہ مقامی منڈیوں کو فراہم کیا جائے گا۔ "
انہوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ یہ نخلستان کربلا کے شہریوں اور فیملیز کے لئے بھی ایک تفریحی مقام ہے۔"