شعبہ الحرم الشريف کے سید عقیل لطيف نے کہا کہ "شعبہ الحرم الشريف کے عملے نے ماہ رجب کی آمد پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو دھونے اور معطر کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ دھلائی اور صفائی کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر اور ضریح مبارک سے ملحقہ کوریڈورز میں بیش قیمت نئے قالین بھی بچھا دیئے گئے ہیں۔ "
انہوں نے مزید کہا،" روضہ مبارک کو دھونے اور صاف کرنے کے بعد اسے نہائت خاص اور عرب کی بہترین اور قیمتی خوشبوعات سے معطر بھی کیا گیا ہے۔ بعض خوشبوئات کو دھونے کے پانی میں ڈال کر استعمال کیا گیا ہے۔ جبکہ بعض خوشبوعات سے اسپرے کیا گیا ہے۔ کچھ خوشبوعات سپرے کنٹینرز میں ڈالی گئی ہیں۔ یہ روضہ مبارک کو مسلسل معطر کر رہی ہیں۔"
انہوں نے کہا، " ہم تیار کردہ شیڈول کے مطابق روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ بنیادوں پر روضہ مبارک کی باقاعدگی سے صفائی کرتے ہیں تاکہ روضہ مبارک کی خوبصورتی اور نفاست کو برقرار رکھا جا سکے اور عام طور پر یہ کام آدھی رات کو انجام دیئے جاتے ہیں کہ جب زائرین کی تعداد کم ہوتی ہے۔"