عراق کے مثنى ڈویژن کی(1,555) انجمنیں اپنے ڈویژن کی حدود اور (235) كربلا میں زائرین کی خدمت کر رہی ہیں..


حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے شعائر و حسینی انجمنوں کے سیکشن کے مثنی ڈویژن کے نمائندے الحاج سعد رحيم العبدلي بتایا ہے کہ عراق کے مثنى ڈویژن کی(1,555) انجمنیں اپنے ڈویژن کی حدود اور (235) كربلا میں حضرت امام حسین(ع) کے زائرین کی خدمت کر رہی ہیں اور ہر ممکن طریقہ سے ان کے لیے ان کی ضروریات کو پورا کرنے میں کوشاں ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ہم نے بہت سے خدماتی کیمپس کو موبائل کیمپس کی صورت بھی دی ہے کہ جو ان جگہوں پر زائرین کی خدمت کر رہے ہیں کہ جہاں زائرین کے لیے کیمپس کم ہیں۔
یہ بات واضح رہے کہ الکفیل نیٹ ورک کے فوٹوگرافروں نے اربعین کے موقع پر مثنى ڈویژن اور عراق کے دور دراز علاقوں سے کربلا کی جانب پیدل آنے والے زائرین اور ان کی خدمت میں مصروف مومنین کی کچھ تصاویر ہمیں ارسال کی ہیں جن میں سے چند کو آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: