الکفیل یونیورسٹی اور دیالہ یونیورسٹی درمیان مضبوط علمی و تحقیقی روابط اور باہمی تجربات کے تبادلے کے لیے ایک علمی و سائنسی معاہدہ

الکفیل یونیورسٹی اور دیالہ یونیورسٹی نے علمی، تحقیقی، تربیتی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون، مضبوط روابط اور باہمی تجربات کے تبادلے کے لیے ایک علمی و سائنسی معاہدہ کیا ہے۔

الکفیل یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر نورس محمد شهيد الدهان نے تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے جس میں تحقیق اور تکنیکی صلاحیتوں سمیت سائنسی تعاون کے مختلف شعبے شامل ہیں۔ یہ معاہدہ دیالہ یونیورسٹی کے اعلی سطحی وفد کے الکفیل یونیورسٹی کے دورے کے دوران کیا گیا ہے۔

وفد میں یونیورسٹی آف دیالہ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر تحسین حسین مبارک ، ان کے معاون برائے سائنسی امور پروفیسر ڈاکٹر عامر محمد ابراہیم، شعبہ سائنسی امور کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر منتظر عباس اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احمد عبدالستار حسین شامل تھے۔

وفد نے یونیورسٹی کیمپس کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے جدید انفراسٹرکچر، اس کے کلاس رومز، لیبارٹریز، ہالز، جدید ترین سسٹمز اور تحقیقی آلات کو دیکھا۔

وفد کو یونیورسٹی کے السراج پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی، جسے مکمل طور پر یونیورسٹی کے الکفیل انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر نے ڈیزائن کیا تھا۔

وفد نے اس دورے اور معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الکفیل یونیورسٹی ملک کے بہترین اور جدید اعلی تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے جس کے پاس علم و تحقیق کو آگے بڑھانے کے لئے بہترین منصوبے اور جدید وسائل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: