47 ویں بغداد انٹرنیشنل فیئر میں انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ اپنی تعمیراتی مصنوعات کے ساتھ شریک

47 ویں بغداد انٹرنیشنل فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع ) کا انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ اپنی تعمیراتی مصنوعات کے ساتھ شریک ہے۔

یہ بین الاقوامی نماش وزارت تجارت عراق کی جنرل کمپنی برائے نمائش اور تجارتی خدمات کے زیر اہتمام (العراق يتواصل) کے سلوگن کے ساتھ دارلحکومت بغداد میں منعقد کی جا رہی ہے۔ جس میں (20) ممالک کے صنعتی، زرعی، تجارتی اور سیاحتی شعبوں سے وابستہ (800) سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ یہ نمائش (10 - 19) جنوری 2024 تک جاری رہے گی۔

انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سیلز یونٹ کے سربراہ سید یاسر عامر قادر نے کہا، "47 ویں بغداد انٹرنیشنل فیئر میں انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے کنسٹرکشن انڈسٹریز ڈویژن کی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں، جن میں کنکریٹ کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال کی مصنوعات ( ریت، پتھر، باریک اور موٹی بجری) بھی شامل ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس سال ہمارے پویلین کی مصنوعات میں اضافہ ہوا ہےاور پویلین میں بلاک فیکٹریوں کی مصنوعات، فٹ پاتھ کی ٹائلیں، مقرنس، بھاری اور ہلکے بلاکس بھی نمائش مے لئے پیش کئے گئے ہیں۔"

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "نمائش میں شرکت کا مقصد مقامی مصنوعات اور قومی افرادی قوت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔"

اس بین الاقوامی نمائش میں روضہ مبارک کے متعدد ذیلی ادارے اور کمپنیاں جن میں خیر الجود کمپنی، نور الکفیل کمپنی، انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ (واٹر ڈویژن، کنسٹرکشن میٹریلز ڈویژن)، الکفیل سنٹر فار ایڈورٹائزنگ اینڈ مارکیٹنگ، الکفیل ہاؤس فار پرنٹنگ، پبلشنگ اور ڈسٹری بیوشن شامل ہیں، شرکت کرتے ہوئے اپنی متنوع مصنوعات میڈ ان عراق کے فخریہ لوگو کے ساتھ پیش کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: