اس تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر عباس الددہ موسوی، قرآن کمپلیکس کے صدر ڈاکٹرمشتاق العلی، کئی شعبہ جات کے سربراہان، اور قرآنی امور میں دلچسپی رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
قرآن کمپلیکس کے نائب صدر ڈاکٹر لواء العطية نے کہا کہ قرآن کمپلیکس کی جانب سے الکفیل نیشنل قرآن پراجیکٹ کے چوتھے خصوصی کورس کے اختتام پر فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کے اعزاز میں گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کورس قرآنی علوم، احکام تلاوت و تجوید، وقف اور ابتداء کے اصول اور جدید تدریسی طریقے سکھانے کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "عراق کے مختلف گورنریٹس سے تقریباً 120 طلباء نے اس کورس میں شرکت کی اور یہ کورس ایک سال تک جاری رہا۔ یہ کورس أحكام التلاوة کے استاد ڈاکٹر رافع العامري، وقف اورابتداء کے استاد ڈاکٹر محمد عبد مشكور، علوم القرآن کے استاد ڈاکٹر فاضل المسعودي اور طریقہ تدريس کے استاد ڈاکٹر حيدر الشلاهکے زیر نگرانی منعقد کیا گیا۔"
قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر شیخ جواد النصراوی نے کہا، "اس کورس کے گریجویٹ پورے ملک میں قرآنی ثقافت کو پھیلانے اور قرآنی علوم سے بہرہ مند نسل تیار کرنے میں میں اہم کردار ادا کریں گے۔"