شیعہ اوقاف بورڈ اور شعبہ پائیدار ترقی کے مابین تعاون کو بڑھانے اور مشترکہ تربیتی پروگراموں کے انعقاد کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شعبہ پائیدار ترقی کے ٹریننگ ڈویژن کے سربراہ سید فراس الشمری نے کہا، "شیعہ اوقاف بورڈ کے دو رکنی وفد میں بورڈ کے ترقی و تربیت ڈویژن کے ڈائریکٹر جناب علی ہاشم عبد السادة اور پلاننگ ڈویژن کے انتظامی اور مالیاتی یونٹ کے سربراہ احمد ھیار لطیف شامل تھے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر عباس رشيد الددة الموسوی اور شعبہ پائیدار ترقی کے ڈاکٹر محمد حسن جابر نے وقد کا استقبال کیا۔
انہوں نے مزید کہا، "ملاقات کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور شیعہ اوقاف بورڈ کے درمیان مشترکہ تربیتی پروگراموں کے نفاذ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔"
شیعہ اوقاف بوڈ میں ترقی و تربیت ڈویژن کے ڈائریکٹر سید علی ہاشمعبد السادة نے کہا کہ "اس دورے کا مقصد تربیت اور ادارہ جاتی ترقی میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اہم ترین کامیابیوں کو سراہنا، تعاون کو بڑھانے، مشترکہ کام کرنے کے امکانات کا جائزہ لینے اور ملازمین کی مہارت و قابلیت کو فروغ دینے کے موجودہ وژن اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔"