پوری دنیا کے مومنین ہر خطرے اور انسانیت کے دشمنوں کی دھمکیوں کو قدموں تلے روندتے ہوئے کربلا کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

جب کسی سے عقیدت و محبت ایمان کا حصہ ہو اور محبت پر مشتمل اس کا یہ عقیدہ و ایمان اپنے عروج و معراج کی منزلوں کو چھونے لگے تو محبت کرنے والا اپنے محبوب تک پہنچنے کے لیے دنیا کی ر رکاوٹ کو عبور کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔
امام حسین(ع) کی محبت تمام مومنین کے ایمان کا حصہ ہی نہیں بلکہ یہ محبت ان کے خون کے ہر قطرہ کا قیمتی ترین حصہ بھی ہے۔
انسانیت کے دشمن تکفیری فرقوں اور نام نہاد جہادی گروہوں نے زائرین کو اربعین کے موقع پر کربلا پہچنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے لیکن آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ کڑوروں مومنین پیدل کربلا کی جانب آرہے ہیں اور کربلا کی جانب آنے والا ہر راستہ زائرین سے بھرا ہوا ہے۔
پوری دنیا کے مومنین ہر خطرے اور انسانیت کے دشمنوں کی دھمکیوں کو قدموں تلے روندتے ہوئے کربلا کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
یہ بات واضح رہے کہ الکفیل نیٹ ورک کے فوٹوگرافروں نے اربعین کے موقع پر مثنى ڈویژن اور عراق کے دور دراز علاقوں سے کربلا کی جانب پیدل آنے والے زائرین اور ان کی خدمت میں مصروف مومنین کی کچھ تصاویر ہمیں ارسال کی ہیں جن میں سے چند کو آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: