روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے فیملی کلچر سینٹر کی جانب سے العمید ایجوکیشنل گروپ کی چھٹی جماعت کی طالبات کے لئے قمر العميد في رحاب الثقافة پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
مرکز کی ڈائریکٹر سیدہ سارہ الحفار نے کہا کہ یہ پروگرام العمید ایجوکیشنل گروپ کے تعاون سے چھٹی جماعت کی بچیوں کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا، "پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، اس کے بعد فیملی کلچر سینٹر کی محترمہ ایمان عونی نے 'مثبت سوچ' کے عنوان سے ایک لیکچر دیا۔ جس کے بعد فیملی کلچر سینٹر کی محترمہ زینب نے ایک انٹرایکٹو سرگرمی (تصویر اور تبصرہ) پیش کی۔ پروگرام میں مسزسیدہ اخلاص جواد اور سیدہ زہرہ فیاض کی جانب سے منعقد کیے گئے ثقافتی اور مذہبی مقابلوں کا مشاہدہ بھی کیا گیا۔"
فیملی کلچر سینٹر اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے مطابق تمام عمر کی لڑکیوں کے لئے فکری و تربیتی سرگرمیاں منعقد کرتا ہے تاکہ ان کی شخصیت سازی کرنے، ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور انھیں ایک بامقصد اور منظم زندگی گزارنے کے قابل بنانے میں کردار ادا کیا جا سکے۔