روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے المثنی یونیورسٹی سے منسلک کالجز کی مساجد اور نماز کے لئے مختص ہالز کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے مہم کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے المثنی یونیورسٹی سے منسلک کالجز کی مساجد اور نماز کے لئے مختص ہالز کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے ایک مہم شروع کی ہے۔

روضہ مقدس میں شعبہ تعلقات عامہ کے یونیورسٹی اور اسکول ریلیشنز ڈویژن کے سید ماھر خالد نے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکریٹریٹ نے ملک کے متعدد گورنریٹس کی یونیورسٹیوں اور ان سے منسلک کالجز کی مساجد اور پریئرہالز کی تعمیر نو اور بحالی کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا، "اس منصوبے میں المثنی یونیورسٹی کیمپس اور اس سے منسلک کالجز کی مساجد کی تعمیر نو، ضروریات کی نشاندہی کرنا، اور انہیں ضروری لاجسٹک مٹیرلز (کارپٹ، ریکس، اور سجدے گاہ ) فراہم کرنا بھی شامل ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "یونیورسٹی کے طلباء اور کواڈینیٹرز پر مشتمل خصوصی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو علم و تعلیم کے بارے میں اہلِ بیت علیہم السلام کی احادیث کی نشر و اشاعت کے لئے ثقافتی دیوار بنائیں گی۔"

یہ مہم مختلف عراقی گورنریٹس میں یونیورسٹیوں اور کالجوں میں مذہبی اور ثقافتی بیداری کو بڑھانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

المثنی یونیورسٹی میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کوآرڈینیٹر اور طالب علم حسنین الموسوی نے کہا، "طلباء نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے یونیورسٹی کیمپس میں مساجد کی بحالی کےاقدام کو بے حد سراہا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ مہم یونیورسٹی کے طلباء میں مذہبی اور ثقافتی بیداری بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا، "طلباء مزید اسی طرح کے اقدامات کے منتظر ہیں جو کیمپس میں اسلامی اور ثقافتی اقدار کو فروغ دینے میں کردار ادا کریں، اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ کوششیں جاری رہیں گی اور اس منصوبے میں عراق کی تمام یونیورسٹیوں کو شامل کرنے کے لیے توسیع کی جائے گی۔"

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا عراقی یونیورسٹیوں کی مساجد کی بحالی کا یہ منصوبہ معاشرے میں اسلامی اور ثقافتی اقدار کو فروغ دینے کے عزم کا حصہ ہے اور یہ مہم طلباء میں مذہبی جذبہ کو تقویت دینے اور مذہبی اور فکری سرگرمیوں اور تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دینے میں معاون ثابت ہوگی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: