الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کی طبی ٹیم نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دائیں آنکھ کے ریٹینل فائبروسس میں مبتلا ایک چالیس سالہ مریض کی بینائی بحال کرنے کے لئے کامیاب سرجری کی ہے۔
ہسپتال کے ماہر امراض چشم اور سرجن ڈاکٹر حیدر عباس نے بتایا کہ " ہم نے نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دائیں آنکھ کے ریٹینل فائبروسس میں مبتلا ایک چالیس سالہ مریض کی بینائی بحال کرنے کے لئے کامیاب سرجری کی ہے۔ مریض کے اس سے پہلے بیرون ملک آپریشن ہو چکے تھے، لیکن وہ ناکام رہے۔"
انہوں نے کہا، "ہم نے ریٹینل فائبروس کو ہٹانے کے لیے ایک پیچیدہ آپریشن کیا، جس کے بعد اس کی بینائی آہستہ آہستہ بحال ہوگئی۔"
انہوں نے مزید کہا، "الکفیل ہسپتال میں، ہم آنکھوں کے آپریشنز میں خصوصی اور جدید آلات اور تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں، کہ جو مریض کو علاج کے مقصد کے لیے ملک سے باہر جانے کی پریشانیوں اور اضافی اخراجات سے بچاتے ہیں۔"
